فلم ’’گولڈ‘‘ کا پہلا گانا‘‘ نینو نے باندھی‘‘(کل) ریلیز کیا جائے گا

بدھ 4 جولائی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ کا پہلا گانا‘‘ نینو نے باندھی‘‘ کل( 6 جولائی کو) ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار اور مونی رائے کی فلم ’’گولڈ‘‘ کا پہلا گانا’’ نینو نے باندھی‘‘ اکشے کمار اور مونی رائے پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ہاکی اولمپک گولڈ میڈل پر مبنی ہے، گانے کے بول ارکو نے لکھے ہیں جبکہ گانے میں اپنی آواز کا جادو یاسر دیسائی نے جگایا ہے، فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، مونی رائے، کنعال کپور، وینیت کمار سنگھ، امیر سدھ اورسنی کوشل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :