فلم ’’ملک‘‘ کے دو نئے پوسٹر جاری

بدھ 4 جولائی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکاراشوتوش رانااور منوج پاہواکے کرداروں پر مبنی فلم ’’ملک‘‘ کے پوسٹر جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہدایتکار انوبھاو سنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ملک ‘‘ کے دو نئے پوسٹرشئیر کیے ہیں، پہلے پوسٹر میں فلم میںاشوتوش رانا کردار سنتوش آنند کے روپ میں جبکہ منوج پاہو ابلال محمد کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، اداکار رشی کپور، تاپسی پنو، منوج پاہوا، اشوتوش رانا اور نینا گپتا بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 3 اگست کو ریلیزکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :