بھارت، سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہوں کے باعث چند دنوں میں 29 افراد ہلاک

بدھ 4 جولائی 2018 10:40

بھارت، سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہوں کے باعث چند دنوں میں 29 ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بھارت میںسوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مسلسل افواہوں کے نتیجہ میں 29 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں کے اضلاع دیہات میںسوشل میڈیا پرگردش کرنے والی مسلسل افواہوں کے نتیجہ میں اب تک 29 افراد مارے جا چکے ہیں جس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ نے تمام ریاستوں کے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ڈی جی پی ) کو ہدایت جاری کی کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کو بتا یا ہے کہ ملک میں گزشتہ دنوں گائو رکشک اور اب بچوں کے اغوا کی افواہ پر لوگ مشتعل ہوجاتے ہیں اور اس شبہ میں مختلف ریاستوں میں مسلسل قتل کی وارداتیں سامنے آرہی ہیں۔ واضح رہیکہ پونا والا سمیت دیگر کئی افراد نے سپریم کورٹ میںان معاملات سے متعلق درخواست دائر کی تھیں۔