ایودھیا تنازع مذہب نہیں اراضی کے تنازع کے طور پر حل کیا جائے گا، سپریم کورٹ

بدھ 4 جولائی 2018 10:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بی جے پی کے رہنما اوررکن پارلیمنٹ سبرامنیئن سوامی کی ایودھیا میں مذہی رسوم ادا کرنے کی درخواست کی جلد سماعت سے عدالت نے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ میں ایودھیا کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے سبرامنیئن کی درخواست کو سماعت سے علیحدہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکیت کے حق کے لئے میرا مقدمہ نہیں مگر عبادت کرنے کا مجھے اور ہر ہندو کو حق ہے اور عبادت کا حق ملکیت کے حق سے بالا تر ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ 14 مارچ سے بابری مسجد اور رام جنم بھومی اراضی تنازع کیس کی روزانہ سماعت کر رہی ہے۔