آئندہ دس سال کے دوران مغربی یورپ کے مقابلہ میں افریقہ اور ایشاء کی زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو گا، ایف اے او اور او ای سی ڈی کی مشترکہ رپورٹ

بدھ 4 جولائی 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) آئندہ دس سال کے دوران مغربی یورپ کی زرعی پیداوار کے مقابلہ میں افریقہ اور ایشاء کی زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم ( او ای سی ڈی) کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی کے دوران مغربی یورپی ممالک کی زرعی اور مچھلیوں کی پیداوار میں3 فیصد کا معمولی اضافہ متوقع ہے جبکہ دوسری جانب افریقی اور ایشیائی ممالک میں زرعی شعبہ کی پیداوار میں 30 فیصد کے اضافہ کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ 10 سال کے لئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے کے پروگرام کا کامیابی کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ دنیا کی اکثریتی آبادی کی غذائی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔