جون کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 43 فیصد کمی ہوئی، ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ

بدھ 4 جولائی 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) جون 2018 کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 43 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پانی کے مسائل کے باعث یوریا کھاد کی فروخت میں نمایاں کمی سے فروخت کا حجم 6 لاکھ ٹن رہا ہے جبکہ گزشتہ سال جون 2017ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 10 لاکھ ٹن سے زائد رہی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں سال 2018ء مین جنوری تا جون کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں ایک فیصد کامعمولی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران یوریا کھادک ی فروخت میں ایک فیصد کامعمولی اضافہ ہوا اور اس دوران کھاد کی فروخت کا حجم 2.7 ملین ٹن رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2018ء کے دوران ڈی اے پی کی کھاد کی فروخت 50 فیصد کے اضافہ سے ایک لاکھ 70ہزار ٹن تک بڑھ گئی جبکہ جنوری تا جون 2018ء کے دوران ڈی اے پی کھاد کی فروخت 15 فیصد اضافہ سے 6 لاکھ 60ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :