سماجی ذمہ داریوں کے تحت پانچ سال کے دوران 1.2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی، اینگرو فائونڈیشن

بدھ جولائی 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) اینگرو گروپ آف انڈسٹریز نے اپنی کاروباری و سماجی ذمہ داریوں کے تحت گزشتہ پانچ سال کے دوران 1.2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے 10 لاکھ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے۔ اینگرو فائونڈیشن کے اعداد وشمار کے مطابق انسانی وسائل کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 50ہزار کاشتکاروں ، لائیو سٹاک کے حوالے سے 25ہزار 700 افراد کی تربیت ، دودھ کی پیداوار میں 31 فیصد کے اضافے، مختلف شعبوں میں 350 خواتین کی تربیت سمیت علاج معالجہ کے حوالے سے ایک لاکھ 40ہزار نفوس، سانپ کے کاٹے 50ہزار سے زائد افراد کے علاج معالجے سمیت 16ہزار سے زائد افراد کو طبی تربیت سمیت دیگر مختلف اقدامات کے گئے ہیں ۔ کمپنی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران اینگرو فائونڈیشن نے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیررقم سے 10لاکھ سے زائد انسانوں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں جو کمپنی کی کاروباری و سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :