پاکستان کیبلز کے بعد از ٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 28 فیصدکمی

بدھ جولائی 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلی9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کیبلز لمیٹڈ( پی سی اے ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 28 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی اے ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران کمپنی کا خالص نفع 226 ملین رپوے تک کم ہو گیا ہے جبکہ مالی سال 2017ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 313 ملین رپوے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ ا س طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 28 فیصد کی کمی سے 87 ملین روپے کم ہو گیا جس کے بعد کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 11 روپے کے مقابلہ میں 7.94 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :