گائے کے تحفظ کے نام اور بچوں کے اغوا کی افواہ پر ہجوم کا تشدد سنگین جرم ہے، بھارتی سپریم کورٹ

بدھ 4 جولائی 2018 11:00

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بھارت کی سپریم کورٹ نے ملک میں جاری مشتعل ہجوم کے لوگوں پر تشدد کے حالیہ واقعات پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مقصد کے تحت کیا جانے والا ہجوم کا اجتماعی تشدد جرم ہے۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے کہا ہے کہ یہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے جرائم کو روکیں۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ ہجوم کی جانب سے تشدد کے خوفناک واقعات کو روکنے کے لیے مرکز اور ریاستوں کے لیے ایک رہنما اصول جاری کرنے والی ہے۔تاہم عدالت عظمی نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہاکہ ہجوم کا تشدد گائے کے نام پر ہو یا بچوں کے اغوا کی افواہ کی بنیاد پر ہو یہ ایک سنگین جرم ہے۔