مصر ی فورسز کی کارروائی میں 3 جنگجو ہلاک ، رفح سرحد پر سرنگیں تباہ

بدھ جولائی 11:20

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردوں کے خلاف جاری بڑی کارروائی کے دوران میں 3جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور غزہ کے ساتھ و اقع سرحدی شہر رفح میں سرنگیں تباہ کردیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق مصری فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگجوؤں کے خلاف حالیہ دنوں میں یہ کارروائیاں کی گئی ہیں اور ان کے نتیجے میں تین جنگجو مارے گئے ہیں۔بیان کے مطابق شمالی سیناء میں واقع شہر رفح میں متعدد سرنگوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی ہوا اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 شہری مارے گئے ۔اس دھماکا خیز مواد سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :