سعودی عرب، نظمی النصر میگا سٹی منصوبے نیوم کے نئے سی ای اومقرر

بدھ جولائی 11:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) سعودی عرب نے نظمی النصر کو میگا سٹی منصوبے نیوم کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مقرر کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق وہ یکم اگست کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ابتداء میں وہ نیوم کے ترقیاتی منصوبے کے ابتدائی مرحلے’’ نیوم بے‘‘ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے پہلے نیوم بے کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی پر کام کرچکے ہیں اور وہ ا ب نیوم کے اہم اقتصادی شعبوں کی منصوبہ بندی کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔

وہ نیوم کے بانی بورڈ کے بھی رکن ہیں۔نظمی النصر سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو میں تیس سال سے زیادہ تجربے کے حامل ہیں اور وہ آرامکو کے مختلف شعبوں میں کام کرچکے ہیں۔ نیوم میں تقرر سے قبل وہ جامعہ شاہ عبداللہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے قائم مقام صدر تھے۔واضح رہے کہ نیوم دنیا کا پہلا آزاد خصوصی زون ہے جو تین ملکوں سعودی عرب ، مصر اور اردن میں 26500 مربع کلومیٹر علاقے پر محیط ہوگا۔