عراق نے شام کی سرحد پر حفاظتی باڑ لگانا شروع کردی

بدھ جولائی 11:20

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) عراق کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شام سے متصل ملک کی مغربی سرحد پر حفاظتی باڑ کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ اس باڑ کے قیام کا مقصد سرحد پار سے انتہا پسندوں کی دراندازی روکنا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق الانبار کے بارڈر سکیورٹی فورسزکے ترجمان کرنل انور حمید نائف نے بتایا کہ فوج نی10 روز قبل شام کی سرحد سے متصل علاقے میں خاردار تار بچھانے اور کنٹرول ٹاور قائم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 20 کلو میٹر کے علاقے میں حفاظتی باڑ لگائی جائے گی۔ اس باڑ کا مقصد دہشت گردوں کے عراق میں داخلے کی راہ روکنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکام شام کی سرحد کے ساتھ 6 میٹر چوڑی اور 3 میٹر گہری خندوق کھودنے پر بھی کام شروع کریں گے جب کہ سرحدی نگرانی کے لیے ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :