کرینہ کپور خان کا فلم ’’ویرے دی ویڈنگ۔ ٹو‘‘ کا حصہ نہ بننے کا امکان

بدھ جولائی 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ٹو‘‘ کا حصہ نہ بننے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کی سیکوئل فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں سونم کپور اور سوارہ بھاسکر کے ناموں کا تو اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ کرینہ کپور خان کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ،اور توقع کی جارہی ہے کہ شاید کرینہ کپور فلم کاحصہ نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :