دیشا پتانی کی نئی فٹنس وڈیو جاری

بدھ جولائی 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے نئی فٹنس وڈیو جاری کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیشا پتانی ان دنوں فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے تربیت حاصل کر رہی ہیں اور اسی دوران بنائی گئی وڈیو بھی انہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل دیشا پتانی نے قلابازی لگانے کی وڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنے ٹرینر کی مدد سے یہ عمل کرتی دکھائی دے رہی ہوتی ہیں اور اب نئی وڈیو میں وہ یہ عمل بغیر کسی کی مدد سے دہراتے ہوئے دکھائی دے رہی ہں۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، پریانکاچوپڑا اور دیشا پتانی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں، فلم آئندہ سال 5 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔