یوآہم لو جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ رہیں گے، جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن

بدھ 4 جولائی 2018 11:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ یوآہم لو جرمنی کی فٹ بال ٹیم کوچ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر یوآہم لو نے کہا کہ ٹیم سے مشاورت کے بعد صورتحال کا تفصلی جائزہ لے کر مستقبل کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب دی جائے گی ۔ جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق یوآہم لو 2022ء میں قطر میں ہونے والے عالمی کپ تک ٹیم کو تربیت کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے روس میں جاری ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی جرمن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔ دفاعی چیمپئن کی اس تاریخی شکست پر یوآہم لو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یوآہم لو کے مستعفی ہو جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق یوآہم لو آئندہ فٹ بال ورلڈ کپ تک ٹیم کی تربیت کرتے رہیں گے۔ یو آہم لو نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جو غلطیاں ٹیم نے کیں ہیں کوشش ہوگی کہ ان پر قابو پاکر ٹیم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :