تجاوزات کا خاتمہ اور آبپارہ روڈ کھولنے سے متعلق کیس ،وزارت دفاع کی آبپارہ روڈ کھولنے کیلئے مہلت کی استدعا

ہائیکورٹ کا سیکرٹری دفاع کو 9جولائی کو پیش ہونے کا حکم

بدھ 4 جولائی 2018 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تجاوزات کا خاتمہ اور آبپارہ روڈ کھولنے سے متعلق کیس میں وزارت دفاع نے عدالت سے آبپارہ روڈ کھولنے کے لئے مہلت کی استدعا کی ‘ ہائیکورٹ نے سیکرٹری دفاع کو 9جولائی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں تجاوزات کا خاتمہ اور آبپارہ روڈ کھولنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع نے عدالت سے آبپارہ روڈ کھولنے کے لئے مہلت کی استدعا کی۔درخواست میں آبپارہ روڈ کھولنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری دفاع کو 9جولائی کو طلب کرلیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ کب تک متفرق درخواستیں دائر کرتے رہیں گے۔ آپ نے کہا تھا چار ہفتے دیں ہم نے دے دیئے عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری دفاع 9جولائی کو پیش ہوں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تکنیکی ماہرین سے رابطہ کیا ہے۔