معروف صحافی نے شہباز شریف کی ایک اور شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا

سابق وزیراعلی شہباز شریف نے پچھلے ایک سال سے ایک سابق ایڈوکیٹ جنرل سے شادی کر رکھی ہے، جلد ہی ثبوت سامنے لاؤں گا،معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا دعوی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ جولائی 11:43

معروف صحافی نے شہباز شریف کی ایک اور شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03جولائی 2018ء) معروف صحافی نے شہباز شریف کی ایک اور شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی شادی کی خبر دی تھی۔کہ انہوں نے ایک ٹی وی اینکر سے شادی کر رکھی ہے۔لیکن وہ اس شادی کو ماننے سے انکار کرتے رہے جب کہ خاتون سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی انکار کیا کہ آپ میرے بارے میں ایسی باتیں مت پھیلائیں۔

تاہم اب میں ایک اور بڑے سیاست دان کی خفیہ شادی بے نقاب کرنے جا رہاہوں۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے ایک سابق ایڈوکیٹ جنرل سے شادی کر رکھی ہے اور اس شادی کو ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلا م حسین نے شہباز شریف کی شادی سے متعلق جلد ہی ثبوت بھی سامنے لانے کا دعوی کیا ہے۔یاد رہے شہباز شریف کی اس سے پہلے دو شادیاں منظر عام پر ہیں۔

شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرت شہباز ہیں۔جب کہ دوسری بیوی تہمینہ درانی ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے 2018ء کے الیکشن کے کاغذات نامزدگی میں کئی اہم سیاسی رہنماؤں کی دوسری شادی کاپردہ فاش ہوا ہے۔۔خواجہ سعد رفیق نے بھی کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا ذکر کیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کا بھی خوب چرچہ رہا ہے۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،، سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ،، تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد احمد چوہدری ،،ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،، سابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ، سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق،، سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم،، سابق ایم این اے حمزہ شہباز،، ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ، سابق وزیرمملکت پیر امین الحسنات اور قیصر محمود شیخ کی دو دو بیویاں ہیں۔