ایشوریہ رائے بچن کی گانا گاتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 4 جولائی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی گانا گاتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشوریہ رائے بچن کی آنجہانی اداکار فاروق خان کے ساتھ1998ء کے ٹاک شو میں گانا گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وڈیو میں ایشوریہ فلم ’’اور پیار ہو گیا‘‘ کے گانے ’’میری سانسوں میں بسا ہے‘‘ گاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔