فلم ’’گولڈ‘‘ کے چار نئے کرداروں کی جھلکیاں جاری

بدھ 4 جولائی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ کے چار نئے کرداروں کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’گولڈ‘‘ مین اکشے کمار کے حلیے کے بعد اب چار نئے کرداروں کی بھی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں جن میں کنعال کپور،سمرٹ‘ امیت سدھ ،اگھوبر پراتپ سنگھ، ونیت سنگھ، امتیاز اور سنی کوشل،ہیمت سنگھ، کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار تاپن داس کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے ہمراہ بھارتی ڈرامہ سیریل’’ ناگن ‘‘کی اداکارہ مونی رائے جلوہ گر ہوں گی۔ فلم15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :