Live Updates

سیاسی افراد کے ساتھ ساتھ اداکار بھی الیکشن میں قسمت آزمائی کیلئے تیار

ْاداکارایوب کھوسو‘ ساجد حسن‘ ابرار الحق‘ جواد احمدکے علاوہ اداکارہ گل رعنا الیکشن لڑیں گے

بدھ 4 جولائی 2018 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) عام انتخابات میں جہاں سیاسی افراد میدان میں ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عوامی نمائندگی کے لیے قسمت آزمائی کریں گے۔ملکی انتخابات میں دوسرے افراد کی طرح شوبز سے وابستہ افراد بھی قسمت آزمائی کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی طرف سے فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار ایوب کھوسو پی ایس 101 سے ووٹوں کی جنگ میں کود پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارساجد حسن بھی کراچی کے حلقہ این اے 256 سے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے مخالف امیدواروں کوچیلنج کریں گے۔گلوکارابرارالحق تحریک انصاف کی ٹکٹ پراین اے 78 نارووال سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کا مقابلہ کررہے ہیں۔ وہ 2013 کے عام انتخابات میں اس ہی نشست سے شکست کھا چکے ہیں۔گلوکارجواد احمد اپنی جماعت برابری پارٹی کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 131 اوراین اے 132 پر بڑے سیاسی رہنماوں سے ٹکرائیں گے۔ جواد احمد کراچی کے حلقہ این اے 246 سے بلاول بھٹو کا بھی مقابلہ کریں گے۔ اسی طرح اداکارہ گل رعنا مخصوص نشست پرپیپلزپارٹی کی امیدوارہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات