پریانکا چوپڑاکوبیوٹی پارلر کی عمارت پر اضافہ فلور تعمیر کرنا مہنگا پڑ گیا

اجازت کے بغیر اضافی فلور تعمیر کرنے پر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے قانونی نوٹس بھیج دیا

بدھ 4 جولائی 2018 12:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بیوٹی پارلر کی عمارت پر بغیر اجازت اضافی فلور تعمیر کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بی ایم سی کے مطابق 5 افراد سمیت ایک میونسپل کارپوریٹر نے شکایت کی کہ اوشی وارا اندھیری ایسٹ میں واقع ایک بیوٹی پارلر 'کرزما بیوٹی اسپا اینڈ سیلون کی عمارت پر ایک اضافی منزل تعمیر کی گئی ہے جو غیر قانونی ہے جس پر پریانکا چوپڑا اور ان کی فیملی کو دو، دو نوٹس بھیجے گئے اور فوری جواب طلب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارلر کی زمین کی مالک اداکارہ پریانکا چوپڑہ ہیں جہاں انتظامیہ سے اجازت کے بغیر اضافی فلور تعمیر کیا گیا تھاجبکہ پارلر کیجم منیجر منک سونی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پریانکا اور ان کی والدہ سے معاہدے کے بعد یہ عمارت کرائے پر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :