فلموں اور ڈراموں میں سیدھی سادی لڑکی بننے والی حقیقت میں کیسی نکلی۔۔۔

معروف پاکستانی اداکارہ کی غیر اخلاقی تصویر نے ہنگامہ برپا، عوام کا شدید ردعمل

بدھ جولائی 12:00

فلموں اور ڈراموں میں سیدھی سادی لڑکی بننے والی حقیقت میں کیسی نکلی۔۔۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) اداکارہ ارمینا خان اپنی سادگی اور بہترین اداکاری کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت قائم کرچکی ہیں ۔ انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں ایک سادہ لڑکی کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مغربی لباس پہن کر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تو ان پر تنقید کا ایسا طوفان امڈا کہ انہوں نے انسٹا گرام پر سارے کمنٹس ڈیلیٹ کرکے یہ آپشن ہی بند کردیا۔

(جاری ہے)

ارمینا خان کی جانب سے اپنی 2 تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی گئیں جن میں انہوں نے شارٹس پہن رکھے ہیں۔ یہ تصاویر شیئر ہوتے ہی بعض لوگوں نے ان کے نئے اوتار کو سراہا لیکن بہت سے لوگوں کو سادہ ارمینا خان مغربی لباس میں بالکل نہ بھائیں اوربھرپور غم وغصے کا اظہار کرنے لگے اورآگ بگولہ ہو گئے۔ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ارمینا خان کی تصویر پر ایک شخص نے لکھا کہ ارمینا خان نے چڈی اس لیے پہن رکھی ہے کیونکہ اس کے پاس کپڑے خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔