چینی ڈرامہ سیریل ’’ فویائو‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا

بدھ جولائی 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) ویڑوئل گرافکس اور بہترین کہانی پر مبنی چینی ڈرامہ سیریل ’’ فویائو‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا۔ڈرامہ فویائو کا نام کہانی کی مرکزی کردار لڑکی پر رکھا گیا ہے ، ایک ایسی لڑکی جو سخت مشکلات کے بعد غیر ملکی سرزمین پر پہنچ کر ایڈونچر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل کی کہانی ایک چینی ناول پر مبنی ہے جس میں ایک لڑکی کو زندگی کی مشکلات سے لڑتے اور اسے اپنی زندگی بہتر بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لڑکی پیار اور یقین کی تلاش میں 5 براعظموں کا مشکل ترین سفر کرتی ہے ، فو یائو کا تعلق نچلے طبقے کے ایک گھرانے سے ہوتا ہے جو بچپن سے ہی ضدی ہونے کے ساتھ بہادر بھی ہوتی ہے جو ہمیشہ ہی پیار پر یقین رکھتی ہے۔ڈرامہ سیریل میں چینی معاشرے کو خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے اور اس کا ہر سین ہی ایسے لگتا ہے جیسے کوئی پینٹنگ بنائی گئی ہو۔اس کے علاوہ ڈرامے کی کہانی بھی حوصلہ مندی پر مبنی ہے جس سے دیکھنے والے تحریک حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :