سعودی عرب میں شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی

ْ ملزمان کا تعلق میرے علاقے سے ہی ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں،متاثرہ خاتون

بدھ 4 جولائی 2018 12:00

سعودی عرب میں شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں۔