امریکی سائنسدانوں کی غیرمعمولی دھماکہ خیزموادسپر ایکسپلوزو بنانے کی تیاری

مذکورہ مرکب ٹی این ٹی سے ڈیڑھ گنا زیادہ طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے کم نقصان دہ بھی ہے

بدھ 4 جولائی 2018 12:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) امریکی سائنسدان ایک نئی قسم کے غیرمعمولی دھماکا خیز مواد سپر ایکسپلوزو کی تیار ی پر کام کر رہے ہیں جو جلد ہی عرصہ دراز سے استعمال کئے جانے والے نہایت زہریلے مرکب یعنی ٹرائی نائیٹرو ٹولوئن (ٹی این ٹی) کی جگہ لے لے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقاتی لیب سائنسدانوں کے ساتھ مل کر لاس ایلاموس نیشنل لیبارٹری میں پھینک کر پگھلا دینے والے نئے مادہ کا استعمال کرکے ٹی این ٹی کی جگہ لینے والاسپر ایکسپلوزو کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔

اہم پیشرفت کے طور پر سائنسدانوں نے اعلیٰ نائٹروجن کا دھماکا خیز مرکب تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مرکب ٹی این ٹی سے ڈیڑھ گنا زیادہ طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے کم نقصان دہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :