ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

بدھ جولائی 12:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی وجہ چین اور جاپان میں ربڑ سٹاک میں اضافہ اور امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 1.5 ین کم ہوکر 172.3 ین (1.55 ڈالر ) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 30 یوان بڑھ کر 10535 یوان (1577 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 1.9 امریکی سینٹ کم ہوکر 131 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :