گذشتہ 3 ماہ کے دوران تیل کی برآمدات میں 60 فیصد اضافہ ہوا، ایرانی وزارت پٹرولیم

بدھ جولائی 12:00

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) ایران نے جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 26 لاکھ 10 ہزار بیرل تیل اور گیس برآمد کی ۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق وزارت پٹرولیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایرانی تیل کی بیرون ملک فروخت کی قیمت کا تناسب 66 ڈالر فی بیرل سے زیادہ رہا ۔

(جاری ہے)

حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کہا تھا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے تین مہینوں میں یومیہ 24 لاکھ بیرل سے زائد تیل بیرون ملک برآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 60 فی صد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ چین اور بھارت ایرانی تیل کے بڑے ایشیائی خریدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :