بیلجیم،سکولوں میں حجاب پرعائد پابندی اٹھا لی گئی

بدھ 4 جولائی 2018 12:00

بیلجیم،سکولوں میں حجاب پرعائد پابندی اٹھا لی گئی
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بیلجیم کے شہر گینٹ کی مقامی حکومت نے سکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر عائد کردہ پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔اخبار ہیٹ نیوز بلڈ کے مطابق بلدیہ کے رکن ایلک ڈکرو وینیر نے ایک بیان میں بتایا کہ ہائی سکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب اسے اٹھا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیلجیم کی بلدیہ نے یہ فیصلہ عدالت کی طرف سے ایک کیس کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔ عدالت نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں کہا تھا کہ حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کے قانون کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ بیلجیم میں 11 مسلمان طالبات کے والدین نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے درخواست گذاروں کے مطالبے کو درست قرار دیتے ہوئے حجاب پرپابندی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :