چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، ترجمان سینیٹ

بدھ 4 جولائی 2018 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) سینیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے ترجمان نے ایک ضروری وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سماجی روابط کی ویب سائٹس بشمول فیس بک یا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔اس حوالے سے اگر کوئی بھی اکاؤنٹ آپریٹ ہو رہا ہے تو اس سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی یا سینیٹ سیکرٹر یٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔