مہاجرین کی واپسی کے لیے میانمار پر دبائوڈالا جائے، سربراہ اقوام متحدہ

بدھ جولائی 12:10

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گذشتہ برس وحشیانہ فوجی کارروائی کے باعث ہجرت کرنے والے مفلوک الحال مسلمان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے میانمار کی حکومت پر دباو ڈالنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ساحلی علاقے میں قائم الخیزران پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران کہا کہ ان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے میانمار کی حکومت پر دبائو ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ میانمار کی حکومت نے اپنے سخت گیر موقف میں کافی لچک دکھائی ہے اور اب وہاں کی حکومت کا اصل امتحان ہے کہ آیا وہ ان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے کس حد تک موثر حکمت عملی وضع کرتی ہے۔