آسٹریلوی آرچ بشپ کو جنسی جرائم چھپانے کے الزام میں سزا

بدھ 4 جولائی 2018 12:10

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) آسٹریلیا کے آرچ بشپ فیلپ ولسنکو ایک برس قید کی سزا سنادی گئی ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں یہ سزا چرچ میں بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی جرائم کو چھپانے کے الزام میں سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

67 سالہ فیلپ ولسن کے بارے میں جیل حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ انہیں جیل میں رکھنے کی بجائے ان کے گھر پر ہی نظر بند رکھا جائے۔ فیلپ وِلسن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک اور پادری جیمز فلیچر کی طرف سے بچوں کے ساتھ کی جانے والی جنسی زیادتی کے بارے میں پولیس کو مطلع نہیں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :