مصر، لڑکی نے میٹروٹرین کی پٹری پر خودکشی کرلی

بدھ 4 جولائی 2018 12:10

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) مصر میں لڑکی نے میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ العریبیہ نیوز کے مطابق یہ قاہرہ میں واقعہ الزہرہ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں لڑکی نے میڑو کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

میٹرو کے نیچے آنے سے لڑکی کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔ میٹرو کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ جو کچھ ہوا اچانک ہوا۔ سی سی کیمروں کی مدد سے واقعہ کے اچانک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ لڑکی کے پاس سے شناختی دستاویز برآمد نہیں ہوئیں جس کے باعث اس کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔