مقبوضہ کشمیر، فیضان کی شہادت پر ساتھی طلباء کا پامپور میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ جولائی 12:10

ْ سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںشہید کشمیری طالب علم فیضان احمد پسوال کے ساتھی طلباء نے پامپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پامپور کے دسویں جماعت کے طالب علم فیضان احمد کو کو بھارتی فوجیوں نے جمعہ کے روز پلوامہ قصبے کے علاقے چھتہ پورہ میں گولی مار کر شہید کردیاتھا ۔

(جاری ہے)

مسلم ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے بیسیویںطلبانے پامپور کے علاقے درنگ بل میںسڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور سرینگر جموں ہائی وے کی طرف مارچ کیا۔ طلباء نے بینرز اور فیضان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ بعدازاں طلباء پر امن طورپر منتشر ہو گئے ۔ فیضان کی شہادت پر مسلم ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ مسلسل بند ہے ۔ ادارے کی انتظامیہ نے بھی فیس بک کے ذریعے فیضان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔