حویلی لکھا میں گلی محلے ندی نالوں کا سماں پیش کرنے لگے

موسلادھار بارش ‘ اندرون شہر اور قرب وجوار کے اکثر وبیشتر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا

بدھ جولائی 12:10

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) موسلادھار بارش کے بعد اندرون شہر اور قرب وجوار کے اکثر وبیشتر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا گلی محلے ندی نالوں کا سماں پیش کرنے لگے ،صفائی کا عملہ غائب لوگ اپنی مدد آپ کے بارش کا پانی نکالتے رہے،راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا۔۔بارش کے باعث رات بھر شہر اور اطراف کے علاقے بجلی بند ہونے کے سبب اندھیرے میں ڈوبے رہے ۔

(جاری ہے)

شہر اور گردنواح میں گزشتہ نصب شب شروع ہونے والی موسلادھار بارش جوکہ وقفہ وقفہ سے صبح تک جاری رہی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اندرون شہر محلہ پیر اسلام،محلہ بورڈنگ ہاو،ْس ،پورانا سبزی بازار،صدر بازار ،محلہ ڈھکی کے اطراف ،صرافہ بازار اور آرائیں مارکیٹ کے اطراف کے گلی محلوں اور بازاروں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث راہ گیروں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا رہا لوگ اپنی مدد آپ کے بارش کا پانی صاف کرتے دیکھائی دیئے متعلقہ انتظامیہ اور عوامی نمائندے کہیں نظر نا آئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں بارشوں کا موجودہ سپیل آئندہ دو روز یعنی جمعہ تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :