حویلی لکھا‘انتخابات کی گہماگہمی عروج پر ‘مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے علاقے کو پینا فلیکسز سے سجادیا گیا

بدھ 4 جولائی 2018 12:10

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) انتخابات کی گہماگہمی عروج پر مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے علاقے کو پینا فلیکسز سے سجادیا گیا ،سیاسی افراد کی جانب سے روٹھے ووٹروں کو منانے اور بلند وبانگ دعوے کرنے کا سلسلہ بھی زوروں پر۔

(جاری ہے)

انتخابات کے قریب آتے ہی حویلی لکھا اور قرب وجوار میں الیکشن کی تیاریاں عروج پہ پہنچ چکی ہیں سیاسی شخصیات کی جانب سے اپنے ناراض ووٹروں کو منانے اور بلند وبانگ دعوے کرنے کا سلسلہ بھی عروج پہ ہے تو علاقہ کو مختلف پینا فلیکسز سے بھی سجایا جارہا ہے منظور احمد وٹو پینل کے سٹی آفس میں روزانہ کی بنیاد پہ لوگوں میں کھانا بھی تقسیم کیا جارہا ہے تاہم لوگوں کے مطابق مقامی سطح پہ مسلم لیگ (ن)ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور کیمپین کے حوالے سے اُس طرح سرگرم نظر نہیں آپارہی جس طرح گزشتہ انتخابات میں سرگرم رہ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :