پانچ مختلف مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں 12 جولائی کو ہو گی

بدھ 4 جولائی 2018 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائد سمیت سینکڑوں کارکنوں کے خلاف جلائوگھرائو‘ ایک پولیس اہلکار کو قتل اور درجنوں پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے پانچ مختلف مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی سرگودھاکی خصوصی عدالت کر رہی ہے جہاں 12 جولائی کو سماعت ہو گی۔جس میں گواہان کو طلب کر لیا گیا۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز دو ڈاکٹروں سمیت دیگر گواہان کی شہادتیں قلمبند کی گئیں ۔انسداد دہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت میں پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں کے خلاف درج پانچ مختلف مقدمات کی سماعت میں 2 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز سمیت دیگر چشم دید گواہان کی شہادتیں قلمبند کی گئی۔اس سماعت میں مقدمات کے وکلا پیش ہوئے اور اپنے اپنے دلائل پیش کیے اس دوران عدالت میں 2 ایم بی بی ایس ڈاکرز سمیت دیگر گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کروائی جس کے بعد عدالت نے مقدمہ کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

مزید گواہان کو بھی طلب کر لیا ہے یاد رہے کہ کہ ان مقدمات میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری تاحال اشتہاری ہے جبکہ 200 سے زاہد کارکنان ضمانت پر ہیں۔ معلوم ہوا کہ اب تک ان مقدمات میں کم و بیش 100 کے قریب گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کروائی ہیں۔جن پر جرح ہوگی۔