جیلوں میں بند اسیران اور مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کرنے کے لیے ووٹرز کی فہرستیں طلب کرلی گئیں

بدھ 4 جولائی 2018 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) الیکشن 2018 میں جیلوں میں بند اسیران اور مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کرنے کے لیے ووٹرز کی فہرستیں طلب کرلی گئیں ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت تمام جیلوں میں بند قیدیوں کے انتخابی حلقوں کی ووٹر لسٹ کے مطابق ووٹ نمبر کے بارے میں جیلوں کے حکام سے ووٹرز قیدیوں کے کوائف مانگ لئے گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کے ووٹر لسٹ کے مطابق کوائف طلب کر لیے گئے ہیں تاکہ ان کی ڈیمانڈ کے متفرق پوسٹل بیلٹ پیپرز مہیا کیے جا سکیں۔