بھارت کو جبر واستبداد کی پالیسی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ مسلم لیگ
: ظفر اکبر، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا شہید مدثر احمد کی میت انکے اہلخانہ کے حوالے کرنیکا مطالبہ
بدھ 4 جولائی 2018 12:10
(جاری ہے)
دریں اثنا غازی جاوید اورشکیل احمد پر مشتمل سالویشن موومنٹ کا ایک وفد بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے نوجوان عبید احمد کی عیادت کے لیے صورہ ہسپتال سرینگر گیا ۔
تنظیم کا ایک اور وفد خان نثار کی قیادت میں شہید سجاد احمد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کپواڑہ گیا۔ جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں مدثر احمد کا جسد خاکی فوری طور پر انکے لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قابض فوجیوں نے مدثر احمد کو گزشتہ ہفتے ضلع کپواڑہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کرنے کے بعد انکا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے وہیں دفنا دیا تھا۔ ترجمان نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں جاری بیگناہ کشمیریوں کے قتل اور جبرو استبداد کی دیگر کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک کر کے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کرنے کی طرف آئے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ جموںوکشمیرمسلم لیگ کے ترجمان سجاد ایوبی نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جبر واستبداد کی پالیسی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ بڑھتا ہوا بھارتی ظلم و ستم کشمیر یوں کے اندر موجود جذبہ آزادی میں مزید مضبوطی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین عبدلاحد پرہ ، جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی ،محمد یوسف میر، وحید احمد گوجری، غلام نبی راتھر، سجاد احمد لون، جاوید احمد بخشی اور منظور للہاری نے کم عمر شہید فیضان احمد اور شہید سجاد احمد شاہ کی یاد میں لدو پانپور اور چوگل ہندواڑہ میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی ۔ترجمان نے کہا کہ عبدالاحد پرہ نے اس موقع پر شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کشمیری اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیںجانے دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.