مدرسہ فاطمتہ الزہرؓ اللبنات موٹی بانڈہ دوڑیال میں دستاربندی تقریب کاانعقاد

بدھ جولائی 12:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء)مدرسہ فاطمتہ الزہراؓاللبنات موٹی بانڈہ دوڑیال میں ختم القرآن دستاربندی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں علمائے کرام ،طلباء کے والدین اورلوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ القرآن مولانامحمدقاسم ،حافظ اخترعلی ،مفتی حماداللہ،ڈاکٹرعطاء الرحمن،تحصیل ناظم مولاناامداداللہ ،مفتی گل ولی،خان فرازاوردیگرعلماء نے والدین پرزوردیاکہ کہ وہ اپنی ذمہ داریوںکوخوب نبھائے تاکہ طلباء اپنی صلاحیتوں کوخوب نکھارے اوردینی علوم سے آراستہ ہوکرایک مثالی معاشرے کے تشکیل میں کرداراداکرسکیں۔آخرمیںعلماء کرام نے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کوپگڑیاں پہنائیں اور انعامات تقسیم کئے۔