عوام کو معیاری اور سستی اشیاء سرکاری ریٹ پر فراہم کر نے کیلئے ڈپٹی کمشنر ریٹ کائونٹر قائم

بدھ 4 جولائی 2018 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے شاپنگ مالز اور میگا سٹورز میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء سرکاری ریٹ پر فراہم کر نے کے لیے ڈپٹی کمشنر ریٹ کائونٹر قائم کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ نے الفتح مال یونیورسٹی روڈ میں ڈپٹی کمشنرپشاور ریٹ کائونٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی فرقان اشرف اورالفتح مال سمیت پشاور کے دیگر شاپنگ مالز اور میگا سٹورز کے مالکان بھی موجود تھے۔ کمشنر پشاور ڈویژن نے ڈی سی ریٹ کا ئونٹر کا افتتاح کر تے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے عوام کے لیے صوبائی دارلحکومت کے بڑے میگا مالز اور سٹورز میں خصوصی ڈی سی ریٹ کائونٹرز قائم کیے ہیں جس میں عوام کو ضلعی انتظامیہ کے سرکاری ریٹ پر معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ان کا ئونٹرز کا مقصد بڑے میگا مالز اور سٹورز میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی سرکاری نرخوںپر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ تاجران نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کر وائی کہ وہ ان کائونٹرز پر ضلعی انتظامیہ کے سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو جاری رکھیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میگا سٹورز اور شاپنگ مالز میں قائم ڈی سی ریٹ کائونٹر ز سے سرکاری نرخ نامے کے مطابق خریداری کریں بصورت دیگر ضلعی انتٖظامیہ کی ہیلپ لائن 1052 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :