بیرون ملک نوکری کرنے والا نوجوان اپنی جمع پونجی سے ٹکٹ خرید کر عمران خان کو ووٹ دینے پاکستان پہنچ گیا

عمران خان کے علاوہ پاکستان میں اور کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو اس ملک کو سنبھال سکتا ہو،جس جذبے سے میں پاکستان جا رہا ہوں اس جذبے سے بیرون ملک نوکری کرنے والے اور کئی نوجوان پاکستان ووٹ دینے جائیں گے،نوجوان کے تاثرات

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ جولائی 12:22

بیرون ملک نوکری کرنے والا نوجوان اپنی جمع پونجی سے ٹکٹ خرید کر عمران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جولائی 2018ء) بیرون ملک نوکری کرنے والا نوجوان اپنی جمع پونجی سے ٹکٹ خرید کر عمران خان کو ووٹ دینے پاکستان پہنچ گیا،نوجوان کا کہنا ہے کہ جس جذبے سے میں پاکستان جا رہا ہوں اس جذبے سے اور کئی نوجوان پاکستان ووٹ دینے جائیں گے۔ ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔جس میں بیرون ملک سے پاکستان آنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ میں سعودی عرب سے پاکستان جا رہا ہوں۔

میں صرف عمران خان کو ووٹ دینے جا رہا ہوں۔میں سعودی عرب سے پاکستان جا کر عمران خان کو سپورٹ کروں گا۔اور انشاء اللہ اس بار وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔نوجوان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کے لیے ان کو ٹکٹ کمپنی نے نہیں دیا بلکہ وہ خود ٹکٹ خرید کر پاکستان آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ صرف عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے پاکستان جا رہے ہیں۔

اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی جمع پونجی سے 70ہزار کا ٹکٹ خریدا ہے۔جب نوجوان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ صرف آپ کے ووٹ سے کوئی تبدیلی آ سکتی ہے۔تو نوجوان کا کہنا تھا کہ اگر یہی سوچ رہی تو کئی ہزار نوجوان ووٹ نہیں دیں گے۔قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔جس جذبے سے میں پاکستان جا رہا ہوں اس جذبے سے اور کئی نوجوان پاکستان ووٹ دینے جائیں گے۔

نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے علاوہ پاکستان میں اور کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو اس ملک کو سنبھال سکتا ہو۔نواز شریف حکومت کا حال بھی آپکے سامنے ہیں ان چوروں لٹیروں نے ملک کا برا حال کر دیا ہے۔اس موقع پر نوجوان نے پی ٹی آئی کی شرٹ پہن رکھی تھی۔جس پر عمران خان کی تصویر بھی بنی ہو ئی تھی۔یاد رہے پاکستان میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے۔اس بار پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔