این آر او کیس، پرویز مشرف ، آصف زرداری اور ملک قیوم کی بیرون ملک جائیداد اور اکائونٹس کی تفصیلات طلب

سپریم کورٹ کا تمام فریقین کو بیرون ملک جائیداد اور اکائونٹس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا حکم

بدھ جولائی 12:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں پرویز مشرف ، آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کی بیرون ملک جائیداد اور اکائونٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کردی۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پرویز مشرف اور آصف زرداری کے بیرون ملک جائیداد اور اکائونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے بیرون ملک جائیداد اور اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام فریقین بیرون ملک جائیداد اور اکائونٹس کی تفصیلات ظاہر کریں۔ کسی کی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کرے۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کردی۔