آشیانہ ہاسنگ اسکینڈل،احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے ریمانڈ میں9 کی توسیع ، ملزمان کو 13 جولائی کوپیش کرنے کا حکم

بدھ 4 جولائی 2018 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کر تے ہوئے تمام ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے جج چوہدری منیر نے آشیانہ ہاسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔

نیب نے موقف اختیار کیا ملزمان نے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

آشیانہ ہاسنگ سکینڈل میں احد چیمہ نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی، اس حوالے سے 61 ہزار شہریوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ عدالت نے احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ آشیانہ ہاسنگ اسکینڈل سے متعلق نیب ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جس میں نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق، ایل ڈی اے کے چیف انجینیئر اسرار سعید،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی سی امیتاز حیدر اور سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی عارف مجید بٹ کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔