نیب نے لیاقت جتوئی کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا، پی ٹی آئی رہنما نے گرفتاری سے قبل اعلی عدلیہ سے ضمانت حاصل کرلی

بدھ 4 جولائی 2018 12:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا، گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اعلی عدلیہ سے ضمانت حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا۔ لیاقت جتوئی پر الزام ہے کہ انہوں نیاختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی تعیناتیاں کیں۔نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے اعلی عدلیہ سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی کیس میں ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔