حکومت نے مالی سال کے اختتام تکپی ایس ڈی پی کے تحت 752.14 ارب روپے جاری کئے
ترقیاتی بجٹ میں 25 فیصد کٹوتی بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنے کے لئے کی گئی، منصوبہ بندی کمیشن
بدھ 4 جولائی 2018 12:41
(جاری ہے)
حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام میں مختص 20 ارب روپے میں سے 13.7 ارب روپے روپے جاری کئے ہیں۔ حکومت نے قومی ہائی وے اتھارٹی کے لئے 302.19 ارب روپے جاری کیے ہیں جس کے لئے مالی سال میں 324.72 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ واپڈا (پاور) کے لئے 43.4 ارب روپے جاری کئے ہیں جس کے لئے 60.9 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔
اسی طرح مواصلاتی ڈویژن (نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے علاوہ) کے لئے 13.66 ارب روپے مختص کیے تھے جس میں سے 8.65 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ریلوے ڈویژن نے 42.9 ارب روپے میں سے 19.384 ارب روپے جبکہ ایوی ایشن ڈویڑن کے لئے 4.3 ارب روپے میں سے 3.448 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کمیشن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 35.662 ارب روپے میں سے 26.32 ارب روپیجاری کئے ہی۔ پانی اور پاور ڈویژن (پانی کے شعبی) میں مختص کردہ36.75 ارب روپے میں سے 33.96 ارب روپے کے فنڈزجاری کئے گئے ہیں۔ حکومت نے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے لئی48 ارب روپے میں سے 18ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان اٹامک انرجی کمشین کے لئے 15ارب روپے میں سے 12 ارب روپے سے زائد، پلاننگ کمیشن کے لئے 8ارب 54 کروڑ روپے میں سے 2 ارب 11 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 10 ارب 99کروڑ روپے میں سے 7.8 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ اے جے بلاک کے لئے 25 ارب 84 کروڑ روپے میں سے 24ارب 61 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 18ارب 30کروڑ روپے میں سے 15 ارب 49کروڑ، سیفران فاٹا کے لئے 26ارب 90کروڑ روپے میں سے 26ارب روپے، ملک میں انرجی فارآل پروگرام کے لئے 12ارب 50 کروڑ روپے میں سے 11ارب 76کروڑ روپے ، ملک میں پینے کے صاف پانی پروگرام کے لئے 12 ارب 50کروڑ روپے میں سے 87کروڑ 59لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.