ہارلے اسٹریٹ کلینک برطانیہ کا سب سے قدیم پرائیویٹ ہسپتال ہے، میری بیوی کا علاج بھی یہیں ہورہا ہے ،ْڈاکٹر عاصم حسین

پی ٹی آئی والوں کو ہسپتال کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ،ْ میرے نانا کا انتقال اسی کلینک میں ہوا تھا ،ْ میڈیا سے بات چیت

بدھ 4 جولائی 2018 12:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک برطانیہ کا سب سے قدیم پرائیویٹ ہسپتال ہے، میری بیوی کا علاج بھی یہیں ہورہا ہے۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو ہسپتال کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ان کے نانا کا انتقال اسی کلینک میں ہوا تھا۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ امید ہے بیوی کا بہتر علاج ہو جائے لیکن میں یہاں دھکے ہی کھا رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال کے اسٹرکچر کے بارے میں نہیں جانتا ۔کلثوم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ان کا علاج بھی یہاں ہو رہا ہے اور ان کے گلے میں ٹیوب ڈالی گئی ہے۔