’’ گل مکئی‘‘ کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا

بدھ 4 جولائی 2018 13:40

’’ گل مکئی‘‘ کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم'گل مکئی' کا موشن پوسٹر جاری کیاہے موشن پوسٹر میں ملالہ کا کردار نبھانیوالی ادکارہ ریم شیخ ہاتھ میں ایک کتاب تھامے کھڑی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کتاب جس پر ایک مکان، آگ و بارود سے جلتا دکھائی دے رہاہے جبکہ پس منظر میں گولیوں کی بوچھاڑ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ فلم میں ملالہ یوسفزئی کی والدہ کا کردار دیویا دتا جبکہ ملالہ یوسفزئی کے والد کا کردار اتل کلکرنی نے نبھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :