�امرس نیوز**

چیئرپرسن ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس یونٹس سے بجٹ اہداف کی تفصیلات طلب کرلیں

بدھ 4 جولائی 2018 15:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2018ء) چیئرپرسن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)/سیکرٹری ریونیو حکومت پاکستان رخسانہ یاسمین نے چارج سنبھالتے ہی ملک بھر کے ریجنل ٹیکس آفسز (ا آرٹی اوز) اور لارج ٹیکس یونٹس (ایل ٹی یوز)سے بجٹ اہداف کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

آرٹی او ملتان کے مطابق 2جولائی کو عوام کے لیے ’’بینک ہالیڈے‘‘ کی وجہ سے حاصل کیے گئے اہداف اورسرکاری خزانہ میں جمع ہونے والی رقوم کی تفصیلات 3جولائی کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادکو بھجوائی جائیں گی۔۔