پاکستان جانے کا فیصلہ وکلا سے مشاورت کے بعد کروں گا،نواز شریف

الیکشن میں من پسند فیصلے سے ملک کو نقصان ہوگا،ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہوں، سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جولائی 2018 16:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں من پسند فیصلے سے ملک کو نقصان ہوگا، پاکستان جانے کا فیصلہ وکلا سے مشاورت کے بعد کروں گا،ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہوں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے انتخابات سے پہلے پھر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا الیکشن میں من پسند فیصلے سے ملک کو نقصان ہوگا، حقائق پر مبنی بات کرتا رہوں گا۔

صحافیوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے سوال کیا کہ کیا آپ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سننے پاکستان جا رہے ہیں جس کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد ایون فیلڈ ریفرنس پر بات ہوگی، اصلاح احوال کے بغیر چارہ نہیں، وہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں۔