Live Updates

جنوبی وزیرستان،این اے 49 سے لیگی امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

تحریک انصاف اور جے یو آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

بدھ 4 جولائی 2018 16:30

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 49 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار تحریک انصاف کی حمایت میں دستبردار ہو گئے، حلقے میں تحریک انصاف اور جے یو آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے حلقے این اے 49 میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف)کے امیدوار مدمقابل ہیں تاہم لیگی امیدواردلاورمحسودپی ٹی آئی کے دوست محمدکے حق میں دستبردار ہو گئے اور انتخابات میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے،اب این اے 49 میں تحریک انصاف اورجے یوآئی میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات